ابنا: انھوں نے آج تہران میں نیوز ایجنسیوں اور اخبارات کی 19 ویں بین الاقوامی نمائش کا معائنہ اور نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں صرف وہی ذرائع ابلاغ کامیاب ہوں گے جو اسلامی اقدار و اصول کے پابند ہوں گے ۔ جناب رامین مہمان پرست نے کہا کہ ایرانی اور مغربی ذرائع ابلاغ کے درمیان اسلامی اقدار و اصول کی پابندی کا ہی اہم ترین فرق ہے اور مغرب، اپنے ذرائع ابلاغ میں بہت سی اقدار اور ثقافتوں کو نظر انداز کرتے ہوئے صرف دیگر ثقافتوں پر تسلط جمانے کے درپے رہتا ہے ۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان جناب رامین مہمان پرست نے تاکید کے ساتھہ کہا کہ مغربی ذرائع ابلاغ اگر عالمی واقعات کے انعکاس میں صداقت کا مظاہرہ کرتے تو اہم ترین عالمی مشکلات حل ہوجاتیں اور دنیا، منھہ زوری اور دیگر اقوام کی دولت و ثروت لوٹے جانے کا مشاہدہ نہیں کرتی ۔
.....
/169